حیدرآباد ۔ 19 جولائی (راست) محمد عباس علی خان گھٹالہ ابن علی محمد اقبال مرحوم گھٹالہ کا 18 جولائی کو انتقال ہوگیا۔ تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی۔ مجلس 24 محرم کو ایک بجے دن مسجد حسینی کوٹھی میں مقرر ہے جس میں مولانا سید لقمان حسین موسوی بیان کریں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9182292404 یا 9396840400 پر ربط کریں۔
00 اہلیہ محترمہ جناب مرزا عبدالقدیر بیگ (سعودی عرب) بنت افضل شریف مرحوم ایم ایل اے کا آج صبح بعمر 55 سال بعارضہ کینسر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد لشکرجنگ میرعالم منڈی میں ادا کی گئی اور قبرستان عقب درگاہ شریف محدث دکن حضرت سید عبداللہ شاہ قبلہؒ مصری گنج میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں چھ بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔ مرحومہ جناب راشد شریف صدر ساوتھ انڈین مسلم پرسنل لا بورڈ اور کانگریس لیڈر جناب ساجد شریف کی چھوٹی ہمشیرہ تھیں۔ فاتحہ سیوم پیر 21 جولائی کو بعد عصر مسجد لشکرجنگ میر عالم منڈی میں مقرر ہے۔