انتقال

   

حیدرآباد ./20 جولائی ( راست ) جناب شیخ جمال الدین ولد جناب شیخ محبوب مرحوم ساکن ایل آئی سی کالونی مہدی پٹنم حیدرآباد کا عمرہ کرنے کے بعد مکہ مکرمہ میں ہارٹ فیل ہونے کی وجہ سے بروز جمعہ 18 جولائی 2025 بعد نماز فجر انتقال ہوگیا ۔ ان کے فرزند شیخ نظام الدین اور ان کی اہلیہ عمرہ میں مرحوم کے ساتھ تھے ۔ تدفین بعد نماز مغرب جنت المولی میں اسی دن عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9866448713 پر ربط کریں۔
حیدرآباد /20 جولائی ( راست ) محترمہ ریحانہ بیگم زوجہ محمد ظہیر مرحوم کا 19 جولائی 2025 بروز ہفتہ انتقال ہوگیا ۔ جنازہ 20 جولائی بروز یکشنبہ بعد نماز ظہر مسجد دیوان دیوڑھی میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد الہی چادرگھاٹ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 22 جولائی بروز منگل مسجد دیوان دیوڑھی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9030776850 یا 9700631994 پر ربط کریں ۔