حیدرآباد ۔ 23 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب محمد حبیب الدین ( انجینئر ) ولد جناب محمد معین الدین ساکن برنداون کالونی ٹولی چوکی کا بہ عمر 57 سال دل پر دوروں کی وجہ سے 22 جولائی 2025 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز منگل بعد نماز عشاء مسجد فیض امام میں ادا کی گئی اور تدفین فرسٹ لانسر میں عمل میں آئی ۔ زیارت 24 جولائی جمعرات کو بعد نماز عصر مسجد فیض امام میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9347359903 پر ربط کریں ۔ پسماندگان میں ایک دختر 2 فرزندان شامل ہیں ۔۔
٭٭ اہلیہ محترمہ جناب محمد یسین فرحت سلطانہ موظف ٹیچر اے آر ایم ہائی اسکول فیل خانہ ، حیدرآباد کا بروز منگل 22 جولائی 2025 کو مختصر علالت کے بعد بعمر 77 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد صالحین 23 جولائی کو بعد ظہر عیدی بازار میں ادا کی گئی اور تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 4 فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد صالحین عیدی بازار کمارواڑی کالونی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7093840913یا 9866148512 پر ربط کریں ۔
٭٭ ڈاکٹر سید وجاہت حسین ایم ڈی ( یونانی ) ولد جناب سید سجاد حسین کا چہارشنبہ 23 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد مغرب مسجد رحمانیہ ہائی ٹیک سوٹس چنتل میٹ روڈ راجندر نگر میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان مسجد منورہ ، پہاڑی میر مومن میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند ، تین برادران اور دو بہنیں ہیں ۔ فاتحہ سیوم جمعہ 25 جولائی بعد نماز عصر مسجد رحمانیہ چنتل میٹ پلر نمبر 202 راجندر نگر میں مقرر ہے۔ تفصیلات کے لیے 9700160946 پر ربط کریں ۔۔