حیدرآباد ۔ 6 ۔ اگست : ( راست ) ۔ جناب محمدغوث عرف محمدصابرکا 6؍اگست 2025 کی دوپہر کو 85برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ وہ صابراینٹکس اور محمدغوث اینڈ سنس کاپراینڈ براس مرچنٹ کے پروپرائٹر اوراعتبار چوک کی جانی پہچانی شخصیت تھے۔ نمازجنازہ 7؍اگست بعدنمازظہرمسجد چوک اورتدفین عبداللہ شاہ درگاہ مصری گنج میں میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9848316390 محمدعادل سے ربط کریں ۔
٭٭ محمد عبدالقدوس ( فیض ) ولد محمد حسن علی مرحوم ( اقبال پاشاہ ) ساکن چارمینار عقب مکہ مسجد کا بعمر 55 سال 6 اگست 2025 بروز چہارشنبہ کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز مغرب مسجد درگاہ شاہ خاموشؒ ، نامپلی میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ زیارت بروز جمعہ 8 اگست بعد نماز عصر درگاہ شاہ خاموشؒ ، نامپلی میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ شامل ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8019266003 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالحلیم فرزند جناب محمد عبدالرحیم مرحوم کا آج مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد الہیٰ چادر گھاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 8 اگست بعد نماز عصر مسجد الہیٰ چادر گھاٹ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 8121227434 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ خیر النساء بیگم زوجہ جناب محمد نور الحسن مرحوم ساکن ججس کالونی ملک پیٹ کا 5 اگست 2025 بروز منگل انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد پلٹن ملک پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ سلطان کرماگوڑہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 7 اگست کو بعد نماز عصر مسجد پلٹن ملک پیٹ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 88855453936 ۔ 9912072212 پر ربط کریں ۔۔