انتقال

   


حیدرآباد ۔ 16 اگست (راست) صاحبزادہ میر سعادت علی خان ولد صاحبزادہ میر عظیم علی خاں مرحوم مؤظف محکمہ انڈین میڈیسن کا 15 اگست 2025 جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ رات 10 بجے مسجد محمدیہ عیدی بازار میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان اور درگاہ حضرت برہنہ شاہ صاحب قبلہ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8142059374 ، 7659890078 پر ربط کریں۔
00 جناب میر ناصر علی مجاہد ناصری کی اہلیہ محترمہ عظیم النساء دختر نواب محمد آصف الدین علی خان کا بعمر 72 سال طویل علالت کے بعد 16 اگست ہفتہ کو بوقت فجر خانگی دواخانہ میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ و تدفین درگاہ حضرت سید شاہ موسیٰ قبلہ قادری عمل میں آئی۔ نماز جنازہ مولانا ڈاکٹر سید سلطان محی الدین قادری الموسوی مرتضی پاشاہ نے پڑھائی اور مولانا سید آل مصطفی قادری الموسوی الجیلانی علی پاشاہ نے دعائے مغفرت کی۔ فاتحہ سیوم پیر 18 اگست بعد نماز عصر درگاہ شریف حضرت سید شاہ موسیٰ قبلہ قادری قدس سرہ پراناپل میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7989769981 پر ربط کریں۔
00 اہلیہ محترمہ جناب محمد مظہر علی ادیب مؤظف ڈپٹی ایگزیکیٹیو انجینئر محکمہ پنچایت راج متوطن مدور منڈل ضلع سدی پیٹ (قدیم ضلع ورنگل) حال مقیم ملے پلی حیدرآباد کا 14 اگست 2025ء کو بعمر 78 سال مختصرسی علالت کے بعد بہ وقت فجر خانگی ہاسپٹل بنجارہ ہلز میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عصر جامع مسجد ملے پلی میں ادا کی گئی اور تدفین اے بیاٹری لائن قبرستان میں عمل میں آئی۔ قرآن خوانی 18 اگست کو بعد نماز عصر جامع مسجد ملے پلی میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں شوہر جناب محمد مظہر علی ادیب کے علاوہ تین فرزندان اور چار دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9573645068 یا 9849057528 پر ربط کریں۔
00 محترمہ ملیکہ بیگم (بیگم صاحبہ) زوجہ جناب واحد علی خان ساکن چراغ علی لین کا 12 اگست کی صبح 7 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عصر مسجد ناناباغ میں ادا کی گئی اور تدفین بشیرباغ قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9985350530 پر ربط کریں۔