حیدرآباد 21 اگست (راست) جامعہ نظامیہ کے جواں سال عالم دین مولانا حافظ غلام احمد افروز صاحب نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ فرزند محترم شفیق احمد صاحب ساکن مصطفی نگر کا مختصر سی علالت کے بعد بعمر 34 سال سانحۂ ارتحال ہوا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامعہ نظامیہ میں ادا کی گئی۔ مفکر اسلام مولانا مفتی خلیل احمد امیر جامعہ نظامیہ نے امامت کی اور دعا فرمائی۔ تدفین احاطہ درگاہ حضرت سید شاہ راجو محمد محمد الحسینی علیہ الرحمہ مصری گنج میں عمل میں آئی۔ مرحوم حیدرآباد کے ممتاز علمی خانوادہ سے تعلق رکھتے تھے۔ ممتاز عالم دین حضرت مولانا غلام احمد رحمۃ اللہ علیہ سابق شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ کے نبیرہ اور مفکر اسلام مولانا مفتی خلیل احمد امیر جامعہ نظامیہ کے حقیقی بھتیجہ تھے۔ درس نظامی کے ماہر اساتذہ میں شمار کئے جاتے تھے۔ علوم اسلامیہ بالخصوص فقہ و اصول فقہ میں ید طولی رکھتے تھے۔ مولانا کا سانحہ ارتحال دینی و علمی حلقوں کا ناقابل تلافی نقصان اور مسند درس نظامی کا عظیم خسارہ ہے۔کم عمری میں رحلت کے سبب جامعہ نظامیہ کے حلقوں میں غم کی لہر دیکھی گئی۔ پسماندگان میں والدین اہلیہ اور ہمشیرہ کے علاوہ مولانا حافظ وہاج احمد صاحب منتظم مکہ مسجد شامل ہیں۔ مرحوم جناب عبدالروف ‘ مولانا مفتی عتیق احمد صاحب اور جناب عبدالحق کے بھانجہ ہوتے تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے 8977874383 پر ربط کریں۔ نماز جنازہ میں جامعہ نظامیہ کے شیوخ‘ نائبین شیوخ‘ اساتذہ‘ علماء طلبہ اور طلبہ قدیم جامعہ نظامیہ کے علاوہ ملحقہ مدارس کے ذمہ داران جامعہ عثمانیہ‘ ایفلو‘ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور دیگر یونیورسٹیز کے پروفیسرز لکچرارز اور علمی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔
٭٭ جناب محمد اقبال صاحب ولد محمد محبوب صاحب کا بعمر 69 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 21 اگست 2025ء کو بعد نماز ظہر نورانی مسجد فتح دروازہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان لنگرحوض درگاہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ زیارت 22 اگست کو بعد عصر مسجد نورانی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9700984050 یا 9581457642 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب قدیر محمد خاں ریٹائرڈ اڈمنسٹریٹیو آفیسر عدلیہ سنگاریڈی متوطن نارائن کھیڑ حال مقیم سوریہ نگر کالونی، ٹولی چوکی ولد جناب ایم اے حمید مرحوم کا بعمر 72 سال جمعرات 21 اگست 2025 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد نور، سوریہ نگر کالونی میں ادا کی گئی اور جمالی کنٹہ قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7569535322 یا 7671850091پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ قدسیہ سلطانہ زوجہ ڈاکٹر میر مقصود علی یداللہی موظف اسسٹنٹ ڈائرکٹر محکمہ حیوانات کا طویل علالت کے بعد صبح 9 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عصر مسجد ملک دانا مستعد پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین اسی مسجد میں متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9985984153 پر ربط کریں ۔