حیدرآباد۔ 7 ستمبر (راست) میر مرتضی علی قادری ولد میر وزیر علی قادری موظف ریجنل منیجر اسٹیٹ ویر ہاوزنگ کارپوریشن کا بعمر 79 برس کل امریکہ میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 7 ستمبر کو بعد نماز ظہر ٹکساس میں ادا کی گئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 7337208149 پر ربط کریں۔
حیدرآباد 7 ستمبر (راست) جناب محمد رحمت اللہ ولد محمد قدرت اللہ موظف گورنمنٹ ہاسپٹل ٹی جی وقارآباد کا 2 ستمبر2025ء بروز پیر علالت کے باعث خانگی دواخانہ ٹولی چوکی میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد فیض امام پیراماؤنٹ کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین کاروان توپ خانہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 لڑکے 4 لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9866383700 یا 9700236762 پر ربط کریں۔
٭٭محترمہ کوثر نشاط صدیقی زوجہ ڈاکٹر خواجہ حسن الدین صدیقی کا آج اخری شب تقریباً تین بجے 91سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھیں۔ مرحومہ، بین الاقوامی شہرت یافتہ سائنسداں ڈاکٹر حسن الدین صدیقی موظف ڈپٹی ڈائریکٹر آئی آئی سی ٹی کی زوجہ تھیں نماز جنازہ سات ستمبر 2025 کو بعد نماز عصر مسجد بقیع روڈ نمبر 12 میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔مرحومہ ،نواب پرورش علی خان کی نواسی ہوتی تھیں اور 1950 میں ویمنس کالج کی طالبہ رہ چکی ہیں۔مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8897876782 پر ربط کریں۔
٭٭ شاعرہ محترمہ سروری بیگم المعروف اطہری فضاء زوجہ جناب جلیل احمد مرحوم کا جمعہ 5 ستمبر کو صبح 8.30 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عصر مسجد چیونٹی شاہ نور خاں میں ادا کی گئی۔ تدفین مسجد سے متصل گول قبرستان نور خاں میں عمل میں آئی۔ اُن کی شعری تخلیقات پانچ سے زائد ہیں۔ پسماندگان میں تین فرزندان و ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8686467371 پر ربط کریں۔