انتقال

,

   

حیدرآباد ۔ 17 ۔ ستمبر : ( راست ) : محترمہ قیصر سلطانہ زوجہ جناب سید اظہر حسین مرحوم کا انتقال بروز چہارشنبہ 17 ستمبر کو بمقام اقبال منزل میں ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد قبا ،رسالہ خورشید جاہی میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان رسالہ خورشید جاہی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر بروز جمعہ 19 ستمبر اسی مسجد میں مقرر ہے ۔مزید تفصیلات کیلئے 9849070342 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب الحاج محمد امجد خاں ولد محمد طاہر خاں مرحوم ساکن نیو ملے پلی کا بعمر 74 سال ، 17 ستمبر 2025 بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد معظم پورہ ، ملے پلی میں ادا کی گئی اور تدفین فیل خانہ قبرستان توپ خانہ کی مسجد میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور 3 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8125211924 ۔ 9849297443 پر ربط کریں ۔۔

امریکہ میں انتقال
٭٭ اچم پیٹ کے ڈاکٹر ایم اے قدیر ولد ایم اے رحمان کا امریکہ میں 17 ستمبر 2025 کو انتقال ہوگیا ۔ انہوں نے مقامی طور پر اور جدہ کے کنگ خالد نیشنل گارڈ ہاسپٹل میں خدمات انجام دیں ۔ پسماندگان میں اہلیہ ، دو فرزند ڈاکٹر ایم اے بصیر ( سعودی عرب ) ، ڈاکٹر ایم اے سمیر ( امریکہ ) اور ایک بیٹی شامل ہیں ۔ نماز جنازہ و تدفین امریکہ میں ہوگی ۔ مزید تفصیلات کے لیے +919701411169 پر ربط کریں ۔۔