حیدرآباد۔ 24 ستمبر (سیاست نیوز) جناب احمد نواز خان ریٹائرڈ سرکل انسپکٹر انٹلیجنس (اُردو شاٹ ہینڈ رپورٹر) ساکن لال باغ، عنبرپیٹ ولد جناب محمد ابراہیم خان کا چہارشنبہ 24 ستمبر 2025ء کو انتقال ہوگیا۔ وہ مسجد قادری باغ، عنبرپیٹ کی انتظامی کمیٹی کے صدر بھی تھے۔نماز جنازہ 24 ستمبر کو ہی بعد نماز عصر مسجد قادری باغ، عنبرپیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان احمد ریاض خان سلیم، احمد فیاض خان نعیم، احمد اعجاز جاز خان کریم اور ایک دختر شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم جمعہ 26 ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد تاج ابراہیم تروملا نگر پیٹ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848970005 پر ربط کریں۔