حیدرآباد 28 ستمبر (راست) جناب سید حمیدالدین کا 28 ستمبر 2025 ء بروز اتوار 1.30 بجے دن انتقال ہوگیا۔ تدفین بعد نماز مغرب مسجد الٰہی چادرگھاٹ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 29 ستمبر 2025 ء کو بعد نماز عصر مسجد الٰہی میں مقرر ہے۔ مرحوم، ڈاکٹر محمد معظم حسین منیجنگ ڈائرکٹر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے خسر ہوتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9347174022 یا 9248004022 پر ربط کریں۔
l الحاج محمد نظام الدین خان (ایڈوکیٹ) مرحوم سابق کرسپانڈنٹ کیمبرج ہوم آف ایجوکیشن، بھوانی نگر تالاب کٹہ کی اہلیہ محترمہ رقیہ نظام سابقہ پرنسپل کا طویل علالت کے بعد 27 ستمبر 2025 ء 10.30 بجے شب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 28 ستمبر بروز اتوار بعد نماز فجر مسجد طلحہؓ بھوانی نگر میں ادا کی گئی۔ تدفین مسجد چندن شاہ صاحب چادرگھاٹ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 2 دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 29 ستمبر بروز پیر بعد نماز عصر (5.00 بجے) مسجد طلحہؓ بھوانی نگر میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7989873645 ، 9701317124 پر ربط کریں۔