انتقال

,

   

حیدرآباد ۔ 4 اکٹوبر (راست) صحافی مسعود محی الدین خان ولد محمد جیلانی خان کا بعمر 70 سال 3 اکٹوبر جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ ہفتہ بعد نماز ظہر مسجد مولاعلی قادری چمن میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 5 اکٹوبر اتوار کو بعد نماز عصر مسجد عرفات یاقوت پورہ ایس آر ٹی کالونی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9966996843 پر ربط کریں۔

00 محمد عبدالستار ولد محمد عبدالقادر مرحوم کا 2 اکٹوبر جمعرات کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب جامع مسجد چلکل گوڑہ میں عمل میں آئی۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک فرزند ایک دختر شامل ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9346619644 ، 9391188908 پر ربط کریں۔

٭٭ اسمعیل بن عمر بوثی ولد جناب عمر بن علی بوثی کا بعمر 64 سال 4 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ 5 اکٹوبر کو بعد نماز ظہر ( ایک بجے ) جامع مسجد بارکس ( بڑی مسجد ) میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور تدفین بارکس بڑے قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مرحوم پولیس ڈپارٹمنٹ کے مشہور فٹبال کھلاڑی تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ ، تین لڑکیاں اور چار لڑکے شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849894385 ۔ 9849305668 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ ہاجرہ بیگم زوجہ جناب محمد احمد محی الدین خلیل معتمد مسجد قطب شاہی آغا پورہ کا 3 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز عشاء نماز جنازہ و تدفین ہوئی ۔ فاتحہ سیوم اتوار کو بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی ، آغا پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9948699039 ۔ 8885491307 پر ربط کریں ۔۔