انتقال

   

حیدرآباد 5 اکٹوبر (راست) مولانا سید شاہ غفور الحق قادری نقشبندی مرحوم سابقہ شاہی امام و خطیب جامع مسجد افضل گنج کے چوتھے فرزند الحاج سید شاہ اعتماد الحق قادری نقشبندی کا بروز اتوار 5 اکٹوبر 2025ء بعد نماز عصر انتقال ہوگیا۔ مرحوم، مولانا سید شاہ انعام الحق قادری نقشبندی امام و خطیب جامع مسجد افضل گنج کے چھوٹے بھائی تھے۔ نماز جنازہ پیر 6 اکٹوبر بعد نماز ظہر (1.15 بجے دوپہر) جامع مسجد افضل گنج میں ادا کی جائے گی۔ تدفین قبرستان حضرت بود علی شاہؒ چادرگھاٹ، عثمان باغ میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 6303976569 پر ربط کریں۔
٭٭ الحاجہ رسول بی صاحبہ زوجہ جناب خالد احمد صاحب مرحوم (فائن بینگلس گروپ۔ لاڈبازار،حیدرآباد) کا 5، اکتوبر 2025 بروز اتوار بوقتِ فجر کیئر اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ مرحومہ کے پسماندگان میں 7 فرزندان اور 4 دختران شامل ہیں۔ نمازِ جنازہ بعد نمازِ مغرب مسجدِ چوک میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان چشتی چمن، منگل ہاٹ میں عمل میں آئی۔مزید تفصیلات کے لئے مرحومہ کے فرزندان جناب محبوب احمد9985110110، جناب مقبول احمد 9849590513سے ربط کیا جاسکتا ہے۔