حیدرآباد ۔ 8اکتوبر ۔ ( راست) جناب محمد اعجاز علی ولد محمد معصوم علی مرحوم عمر 70 سال ساکن مرادنگر کا کل 7اکتوبر بروز منگل انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء چھوٹی مسجد مرادنگر میں ادا کی گئی اور تدفین پان منڈی آغاپورہ میں مسجد دھوبن کے قریب درگاہ حضرت سید بہار علی شاہؒ میں عمل میں آئی ۔فاتحہ سیوم بروز جمعرات 9اکتوبر بعد نماز عصر مسجد دھوبن میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں 2 فرزند اور ایک دختر شامل ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 7799283655 پر رابط کریں۔
OoO الحاج محمد لطیف اﷲ فرزند محمد یوسف مرحوم موظف ملازم ریلوے ساکن سن سٹی کا 7 اکتوبر 2025 بروز منگل کو اسپتال میں مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد میر ببر علی لنگر حوض میں بعد عشاء ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ زیارت اور فاتحہ سیوم بروز جمعرات 9 اکتوبر کو مسجد میر ببر علی لنگر حوض میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7995075216 یا 9642242636 پر ربط کریں۔
O#O ڈاکٹر تنویر الطاف ساکن اولڈ ملک پیٹ کا خانگی ہاسپٹل میں 8 اکتوبر 2025 ء کو شام 7 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 9 اکتوبر کو بعد نماز ظہر ( 1 بجے ) مسجد خیرالنساء اولڈ ملک پیٹ میں ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد معراج قبرستان نزد واقع چنچل گوڑہ جیل عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9951036035 پر ربط کریں۔
٭٭ الحاج محمد عبدالعزیز قریشی ولد الحاج محمد نذیر احمد قریشی مرحوم کا 95 سال کی عمر میں 8 اکتوبر بروز چہارشنبہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 9 اکتوبر بروز جمعرات کو بعد نماز ظہر جامع مسجد رنمست پورہ میں ادا کی جائے گی۔ تدفین قبرستان رنمست پورہ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات : 7416234662 یا 7330447863 پر ربط کریں۔