حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب سید برکت علی خاں (عرف سلیم ) ابن سید تراب علی خاں مرحوم کا بروز منگل انتقال ہوگیا ۔ میت نور خاں بازار سے دن میں 4-30 بجے اٹھائی گئی ۔ نماز جنازہ اور تدفین مقبرہ اعتصام الملک ( جام باغ ) میں عمل میں آئی ۔ نماز جنازہ مولانا سید مقصود حسین جعفری نے پڑھائی ۔ مرحوم ، سید شبیر علی خاں نوحہ خواں انجمن معصومین کے بڑے بھائی ہوتے تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مجلس زیارت بروز جمعرات 4 ساعت عصر حسینیہ نواب عنایت بہادر منڈی میر عالم میں مقرر ہے ۔ مولانا سید مقصود حسین جعفری مخاطب کریں گے ۔۔
٭٭ جناب غوث خان ولد جناب احمد خان کا 3 نومبر 2025ء بروز پیر فجر میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد ظہر جامع مسجد قطب شاہی، بازار گھاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین غنی اللہ شاہ تکیہ منگل ہاٹ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیل کیلئے 8499966420 یا 9885349966 پر ربط کریں۔