انتقال

   

حیدرآباد۔ 9 نومبر (راست) الحاج محمد عبدالرحیم خاں عرف افسر ولد جناب محمد جمال خاں مرحوم ساکن یلاریڈی ضلع کاماریڈی حال مقیم رین بازار ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ فشریز ڈپارٹمنٹ کا طویل علالت کے بعد آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد سالار الملک رین بازار میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 بیٹے اور 4 بیٹیاں شامل ہیں۔ قرآن خوانی 11 نومبر بروز منگل بعد نماز عصر مسجد سالارالملک رین بازار میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے حافظ محمد اکبر خاں سے فون نمبر 8106262289 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
حیدرآباد۔9 نومبر ( راست ) جناب سید ابو عبید ولد سید عبدالوہاب مرحوم ‘ساکن ڈلاس ‘ (امریکہ ) میں کل صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ ویلی رانچ اسلامک سنٹر ‘ٹیکساس میں بروز ہفتہ 8 نومبر کو بعد نما ز ظہر ادا کی گئی۔ تدفین رولنگ اوکف سمیٹری 400S فری پورٹ PKWY, COPPEL ٹیکساس میں عمل میں آئی۔ پسماند گان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے ‘ دو لڑکیاں شامل ہیں۔ مرحوم سید ابو عبید ‘ سید ابوبکر ‘ساکن پرانی حویلی ‘ سید عبدالسعید کے بھائی ہوتے تھے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9989267494 ربط کریں۔