حیدرآباد ۔ 11 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب سید اقبال حسین ولد سید خواجہ حسین مرحوم ساکن سمتا کالونی ، ٹولی چوکی کا 11 نومبر 2025 کو بعد نماز فجر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عصر مسجد اقصیٰ ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین اسی سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 13 نومبر بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد اقصیٰ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں ایک فرزند و ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 7386733843 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد علی المعروف علی بھائی ولد جناب محمد مولانا مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد بقیع ، روڈ نمبر 12 بنجارہ ہلز میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 13 نومبر بعد نماز عصر مسجد حرمین ، مانصاحب ٹینک میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885645116 پر ربط کریں ۔۔