انتقال

   

حیدرآباد ۔ 14 نومبر ۔ ( راست ) الحاجہ مہرن بی زوجہ جناب شیخ باشاہ ساکن کوکٹ پلی کا جمعہ 14 نومبر کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد ابوبکر ؓ صدیق کوکٹ پلی میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ دو فرزندان شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم اتوار 16 نومبر کو مسجد ہذا میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7097095786 یا 9912351230 پر ربط کریں۔
سدّی پیٹ ؍ 14 نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)محمد صابر علی المعروف منوّر، ملازم تلنگانہ اْردْو اکیڈمی و فرزندِ مرحوم محمد اقبال علی (بزنس مین) کا آج اچانک بعمر 53 سال انتقال ہو گیا۔ ان کے انتقال کی خبر سے گھر والوں، عزیز و اقارب اور ادبی و سماجی حلقوں میں رنج و غم کی فضا چھا گئی۔مرحوم کی نمازِ جنازہ بعد نماز جمعہ مکہ مسجد، سدّی پیٹ میں ادا کی گئی جس کی امامت حافظ شعیب نے کی جبکہ حافظ محمد احمد علی نے مغفرت و بلندیِ درجات کی خصوصی دعا کرائی۔ بعد ازاں تدفین مسجد بلال، عقیب قبرستان، سدّی پیٹ میں عمل میں آئی۔مرحوم، ناظم الدین (بلڈر) اور محمد حسیب الدین (بزنس مین) کے خاص بہنوائی تھے، جبکہ محمداختر اور محمد افروز کے حقیقی بھائی تھے۔پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک لڑکا محمد رحمت علی (پروپریٹر رحمت میڈیکل، ملے پلی حیدرآباد) اور ایک دختر شامل ہیں۔مرحوم‘ سینئرصحافی جناب کلیم الرحمن ‘اسٹاف رپورٹرسدی پیٹ روزنامہ سیاست کے حقیقی بھانجے ہوتے تھے ۔