OoO عنبرپیٹ کی ممتاز شخصیت جناب سید طاہرالدین قادریریٹائرڈ جوائنٹ ڈائرکٹر ایگریکلچر ڈپارٹمنٹ ولد سید افتخارالدین قادری مرحوم کا آج سہ پہر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل 3 ڈسمبر بروز چہارشنبہ بعد نماز ظہر مسجد زندہ طلسمات عنبرپیٹ میں ادا کی جائیگی اور تدفین تکیہ گجراتی شاہ رام کوٹ میں عمل میں آئے گی۔ مرحوم سید مغیث الدین قادری کے والد اور محمد عبدالوصی کے خسر تھے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9391330698 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔
حیدرآباد ۔ 2 ڈسمبر ۔ ( نیوز فیر سرویس) مہیشورم (ضلع رنگاریڈی ) کی معروف شخصیت جناب محمد شمس الدین زمیندار مہیشورم ولد جناب محمد خواجہ معین الدین مرحوم ساکن مقبول نگر بارکس کا پیر یکم ڈسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ منگل 2 ڈسمبر کو بعد نماز ظہر جامع مسجد مہیشورم ضلع رنگاریڈی میں ادا کی گئی ۔ تدفین مرحوم کے آبائی قبرستان مہیشورم میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان و دو دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم جمعرات 4 ڈسمبر کو جامع مسجد مہیشورم میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 6305185020 – 7013639609 پر ربط کریں ۔