حیدرآباد ۔ 3 ۔ دسمبر : ( راست ) : الحاج سید شاہ جلال الدین حسینی بخاری ولد حضرت سید شاہ قطب الدین حسینی بخاری موظف ملازم محکمہ وٹرنری کا 3 دسمبر 2025 کو مختصر علالت کے بعد بعمر 90 سال بوقت ظہر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 4 دسمبر بعد نماز ظہر مسجد قادریہ ، سید علی گوڑہ ، مراد نگر میں ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ قبرستان حضرت چنور پیراںؒ ، حسینی علم میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو صاحبزادے اور دو صاحبزدایاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9866983353 ۔ 9966194276 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ عشرت جہاں زوجہ جناب محمد شفیع الدین صدیقی مرحوم(بنت محمد رزاق علی مرحوم)کا 2؍ڈسمبر 2025 بروز منگل‘ 1-30بجے شب مختصر سی علالت کے باعث 62 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔ نمازِ جنازہ 2؍ڈسمبر بعدنمازِ ظہر شطاریہ مسجد‘ دبیرپورہ دروازہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت عباد اللہ شاہ ؒ ‘ نزد دبیرپورہ بریج‘ عمل میںآئی۔فاتحہ سیوم 4؍ڈسمبربروز جمعرات بعد نمازِ عصر شطاریہ مسجد‘ دبیرپورہ دروازہ مقرر ہے ۔ پسماندگان میں ایک صاحبزادہ اور صاحبزادی شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9908661772پر ربط کریں ۔