انتقال

   

حیدرآباد۔ 7 ڈسمبر (راست) حضرت مولانا سید محی حسین المعروف سعید محی الدین قادری ولد الحاج سید صادق علی افتخاری (امام و واعظ جامع مسجد جہاں نماء لانسر کا 7ڈسمبر 2025بروز اتوار انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں سید تجمل حسین،سید قدیر حسین،سید افسر حسین،سید کوثر حسین برادران کے علاوہ اہلیہ اورحافظ سید ابراہیم فرزند و دو دختران شامل ہیں ۔ نماز جنازہ و تدفین8ڈسمبر بروز پیر بعد نماز ظہر جامع مسجد جہاں نماء لانسر حیدرآباد میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین متصل قبرستان مسجد محمدیہ چونے کی بھٹی چوراہا جہاں نماء روڈ میں عمل میں آئے گی۔فاتحہ سیوم بروز منگل 9, ڈسمبر بعد نماز عصر مسجد محمدیہ چونے کی بھٹی چوراہا میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 6303154447، 7658951204 پر ربط کریں۔
ll محترمہ اقبال جہاں ریٹائرڈ ہیڈمسٹریس گورنمنٹ ہائی اسکول گولکنڈہ ساکن فرسٹ لانسرس زوجہ جناب محمد انور الدین انصاری مرحوم کا بعمر 85 سال ہفتہ 6 ڈسمبر 2025ء کو انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور پانچ دختران شامل ہیں۔ نمازہ جنازہ اتوار 7 ڈسمبر کو بعد نماز ظہر مسجد درگاہ حضرت احمد بادپاؒ، فرسٹ لانسرز میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ مرحومہ ، جناب محمد ماجد حسین رکن اسمبلی کی حقیقی پھوپی ہوتی ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 7207510129 یا 9247421013 پر ربط کریں۔
l l بین الاقوامی طبلہ نواز استاد جناب محمد یوسف خاں ولد جناب محمد رفیق خاں مرحوم ساکن اے سی گارڈ کا ہفتہ 6 ڈسمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اتوار 7 ڈسمبر کو جامع مسجد اے سی گارڈ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی۔ تدفین احاطہ درگاہ حضرت بادپاؒ، فرسٹ لانسرز کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چھ فرزندان و دو دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم منگل 9 ڈسمبر کو جامع مسجد اے سی گارڈ میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7993281653 پر ربط کریں۔