حیدرآباد ۔ 16 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب احمد محمد بایزید ولد جناب محمد احمد بایزید ( سید علی چبوترہ ) کا 16 دسمبر 2025 بروز منگل انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد یسین میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9246520519 پر ربط کریں ۔
٭٭ عیدی بازار کی معزز شخصیت جناب مظفر علی کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج بروز منگل رات 9-30 بجے مسجد آمنہ فتح شاہ نگر میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان بند ناکہ سنتوش نگر ، پانی کی ٹانکی میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 8 بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد آمنہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7893164032 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ سینئیر کانگریس لیڈر جنرل سکریٹری سٹی کانگریس کی اہلیہ محترمہ سیدہ ممتاز بیگم کا منگل 16 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد امیر حمزہ ؓ ، ماڈل کالونی جہاں نما میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی ۔ تدفین احاطہ درگاہ حضرت سوپ شاہ ولیؒ ، ملٹری گنبد گولہ کھڑکی دودھ باولی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 18 دسمبر کو بعد نماز عصر مسجد امیر حمزہؓ ، ماڈل ٹاون کالونی جہاں نما میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9391128441 ۔ 800870713 پر ربط کریں ۔۔
