انتقال

,

   

Ferty9 Clinic


حیدرآباد ۔ 17 ۔ دسمبر : ( راست ) : الحاج عبد العزیز کا بعمر 69 سال بروز چہارشنبہ 17 دسمبر بوقت 11 بجے دن خانگی ہاسپٹل میں قلب پر شدید حملہ کے باعث دورانِ علاج انتقال ہوگیا ۔ مرحوم کے پسماندگان میں زوجہ، دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ نمازِ جنازہ بعد نمازِ عشاء جامعہ نظامیہ میں ادا کی گئی۔ امامت مولانا مفتی خلیل احمد نے کی ، جبکہ تدفین احاطہ شاہ راجو قتال حسینی ؒ میں عمل میں آئی ۔ نمازِ جنازہ میں مولانا خواجہ بہاء الدین نقشبندی فاروق ، مولانا ڈاکٹر محمد سیف اللہ ، مولانا مفتی سید صادق محی الدین ، مولانا میر لطافت علی ، مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی ، مولانا حامد حسین حسان فاروقی ، مولانا قاری طیب حسین طلحہ فاروقی ، مولانا ڈاکٹر علیم اشرف جائسی ، مولانا مفتی لطیف احمد ملتانی ، مولانا مفتی واحد علی ، مولانا خالد علی ، مولانا سید رضوان پاشاہ قادری ، مولانا سید کلیم اللہ حسینی کاشف پاشاہ ، شیوخین و نائبین و مشائخ، اساتذہ کرام، علماء، عزیز و اقارب اور اہلِ محلہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ۔ مرحوم، مولانا ڈاکٹر حافظ عبدالعلیم ( اسسٹنٹ پروفیسر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی) کے والدِ ہیں ۔ فاتحہ سہ یوم بروز جمعہ بعد نمازِ عصر مسجد مؤمنہ، شبلی گنج حسینی علم میں منعقد ہوگی۔ مزید تفصیلات کے لئے 9160002865 پر ربط کریں ۔

٭٭ جناب محمد عارف الدین موظف ملازم محکمہ یونانی ولد محمد زین العابدین مرحوم کا 16 ڈسمبر 2025ء بروز منگل انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عشاء مسجد نقل میاں، یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سہ یوم بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد نقل میاں میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 7207669277 یا 8555962990 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب سید حسین ولد جناب سید عبدالعزیز مرحوم ( پٹہ دار موضع تپارام ) ضلع سدی پیٹ ساکن معین باغ حیدرآباد کا 17 دسمبر 2025 بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد مالن بی صاحبہ بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان حضرت برہنہ شاہ صاحبؒ ریاست نگر میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7981749846 پر ربط کریں ۔۔