انتقال

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( راست ) ۔ معروف صنعت کار جناب مرزا مختار بیگ ولد جناب مرزا رزاق بیگ عمر 83 سال اویسی کالونی ساکن ٹولی چوکی کا 23 دسمبر بروز منگل کی ابتدائی ساعتوں میں مختصر سی علالت کے باعث انتقال ہوگیا۔نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد بلال میں ادا کی گئی اور تدفین پیٹلہ برج قبرستان میں عمل میں آئی۔ لواحقین میں سات لڑکے اور تین لڑکیاں ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9246262556 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب حسن بن عمر مسقطی کا کل رات دیر گئے انتقال ہوگیا ۔ 23 دسمبر کو بعد نماز ظہر مسجد فردوس ، کوٹلہ عالیجاہ میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین قبرستان بارکس میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 6 فرزندان ، 2 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7981134460 ۔ 7780459473 پر ربط کریں ۔۔