انتقال

,

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 24دسمبر۔( راست ) ۔ جناب سید رزاق الدین فرزند جناب سید خواجہ معین الدین مرحوم کا 23دسمبر کی شب بعمر 50 سال انتقال ہو گیا۔ نماز جنازہ 24 دسمبر کو بعد نماز ظہر مسجد فصیح جنگ عثمان گنج میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبر ستان احاطہ درگاہ یوسفینؒ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں والدہ، اہلیہ ، ایک فرزند اور ایک دختر ہیں۔ مرحوم ، سید خالد شہباز (میڈیا پلس،گواہ) کے ماموں تھے۔ تفصیلات کے لیے 9100933590پر ربط کریں ۔

٭٭ جناب سید حامد علی بانی و ناظم دینی درسگاہ آصفیہ کا آج بعمر 84 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جمعرات 25 دسمبر کو بعد نماز ظہر مسجد لعل محمد صاحب یاقوت پورہ ، بڑا بازار میں ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد الہیٰ چادر گھاٹ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں 6 لڑکے اور 5 لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 8125722550 ۔ 9502879245 پر ربط کریں ۔۔