شمس آباد 28 ڈسمبر (سیاست نیوز) جناب محمد اسلم خان ولد محمد حسن خان مرحوم 72 سالہ ساکن مہدی گارڈن شمس آباد کا بروز اتوار انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر محمدیہ مسجد مہدی گارڈن شمس آباد میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان اولیاء بی صاحبہ سدانتی شمس آباد میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9985279007 ، 9052454596 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب سید عبدالرحمن قادری ولد داؤار قادری کا 28 ڈسمبر 2025 دوپہر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 29 ڈسمبر کو بعد نماز فجر عبداللہ شاہ صاحب نقشبندی مصری گنج میں ادا کی جائے گی۔ تدفین قاسم پیران کالا پتھر عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل مسجد عبداللہ صاحب نقشبندی مصری گنج بعد عصر مقرر ہے۔ پسماندگان میں 5 دختران اور تین فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 7207482023 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد روف اللہ عرف اشفاق ولد محمد عبدالجبار مرحوم ساکن زینت باغ روپ لال بازار کا 27 ڈسمبر 2025 کو بعد نماز عشاء انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 28 ڈسمبر بروز اتوار بعد نماز ظہر مسجد محی الدین روپ لال بازار میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان کمبل پوش میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9885027845 یا 9885894459 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد معین الدین ریٹائرڈ اے اے او محکمہ برقی ولد جناب عبدالحکیم ساکن علی نگر، آصف نگر کا جمعرات 25 ڈسمبر 2025ء کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز جمعرات بعد نماز عشاء مسجد غلام رسول میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد شمع رخ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9885496066 یا 9032107234 پر ربط کریں ۔
