انتقال

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 10 ۔ جنوری : ( راست ) ۔ عالمہ، فاضلہ، محترمہ سیدہ مسرورہ بی بی حسنیہ جیلانیہ، کا بعمر 34 سال بروز جمعرات 8 جنوری 2026ء بیجاپور شریف کرناٹک انتقال ہو گیا۔ مرحومہ، علامہ مولانا پروفیسر ڈاکٹر سید محمد تنویر الدین حسنی جیلانی خدانمائی سابق صدر شعبہ فارسی، عثمانیہ یونیورسٹی کی چوتھی صاحبزادی اور انجنئیر سید محمد شجاعت علی حسینی قادری ابن مولانا شوکت علی نوری قلمنوری کی زوجہ تھیں۔ پسماندگان میں دو صاحبزادے ہیں۔ نماز جنازہ بروز جمعہ 9 جنوری کو مکہ مسجد میں ادا کی گئی۔ اور تدفین آبائی قبرستان احاطہ درگاہ حضرت میراں جی خدانما حسنی رحمۃ اللہ علیہ ضیا گوڑہ میں عمل میں آئی۔فاتحہ سیوم بروز اتوار 11 جنوری 2026، مسجد سبحان روپ لعل بازار شاہ علی بنڈہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے 7097756818، 9390498291 ، 8801300216 پر ربط کریں ۔
00 جناب سید سعد احمد حسین ولد عبدالعزیز مرحوم ریٹائرڈ آڈٹ آفیسر اے جی افس حیدرآباد کا بعمر 79 سال ہفتہ 10 جنوری 2026ء کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 11 جنوری اتوار کو بعد نماز فجر سالارجنگ کالونی مسجد ٹولی چوکی میں ادا کی جائے گی اور تدفین لنگرحوض قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان، ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9701603840 پر ربط کریں۔
00 جناب محمد ظاہر الحق ساکن پدمنابھانگر ریتی باؤلی مہدی پٹنم ولد جناب محمد مظہرالحق مرحوم کا بعمر 63 سال جمعہ 9 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء دھوبن کی مسجد آغاپورہ میں ادا کی گئی۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم اتوار 11 جنوری کو 10:30 بجے صبح مسجد دھوبن آغاپورہ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9959991018 ، 9391239462 پر ربط کریں۔
00 جناب محمد عبداللطیف ولد محمد عبدالغنی ریٹائرڈ ملازم محکمہ مردم شماری (Census Dept) کا بروز 10 جنوری 2026ء کو انتقال ہوگیا۔ بعد نماز ظہر مسجد معراج سعیدآباد میں تدفین عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7680937665 پر ربط کریں۔