انتقال

,

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جنوری : ( راست ) ۔ جناب مقبول احمد صدیقی عرف واسع سابق ہیڈ آف ایمیریٹس ایرلائنس ایٹسن پرویویلنس کے ایس اے ولد حضرت غیاث احمد صدیقی کا 20 جنوری 2026ء کی رات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد عائشہ پیرا ماؤنٹ کالونی، ٹولی چوکی میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین مسجد الٰہی، چادر گھاٹ قبرستان میں عمل میں آئی۔ مرحوم ، جناب جابر پٹیل مرحوم کے حقیقی بہنوئی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین صاحبزادوں نعیم مقبول احمد صدیقی ، مرزا احمد صدیقی اور سلیمان مقبول احمد صدیقی کے علاوہ اور پانچ صاحبزادیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9354518537 یا 6304893365 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب شیخ محمد غوث ولد جناب شیخ محمد امیرمرحوم کا 21 جنوری 2026ء بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 22 جنوری بروز جمعرات مسجد روضۃ الحدیث رین بازار میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔ تدفین قبرستان مادناپیٹ عیدگاہ میں عمل میں آئے گا۔ پسماندگان میں تین فرزندان ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9666326551 ، 7329851311پر ربط کریں۔

شمس آباد ۔ 21 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : محمد فصیح الدین کانگریس ڈسٹرکٹ جنرل سکریٹری کے والد جناب محمد بشیر الدین قادری ملتانی ولد محمد وقار الدین قادری نقشبندی 90 سالہ ساکن حمید اللہ نگر شمس آباد منڈل کا چہارشنبہ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد حمید اللہ نگر شمس آباد منڈل میں بروز جمعرات بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین جامع مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 8309648878 پر ربط کریں۔۔