حیدرآباد۔ 23 جنوری (راست) صاحبزادہ میر صابت علی پاشاہ ولد میر محبوب علی خاں کا بعمر 78 سال 22 جنوری 2026، بروز جمعرات کی شام انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد زعل سیف سعید عیدی بازار میں ادا کی گئی اور تدفین مقبرہ ہمایوں جاہ برہنہ شاہ درگاہ میں عمل میں آئی۔ زیارت 24 جنوری بعد نماز عصر مسجد زعل سیف سعید عیدی بازار میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ شامل ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 7995549961 پر ربط کریں۔