حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب سید عبدالرحمان ولد جناب سید مولانا مرحوم متوطن مانا کنڈور ضلع کریم نگر کا بعمر 85 سال مختصر سی علالت کے بعد 26 جنوری بروز منگل انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بڑی مسجد موضع مانا کنڈور میں 27 جنوری کو بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین بڑا قبرستان ورنگل روڈ عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے اور پانچ لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9515140258 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ ڈاکٹر محمد یسین علی ولد حکیم محمد دلاور علی مرحوم ریٹائرڈ پروفیسر نظامیہ طبی کالج چارمینار کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اکبری مسجد اکبر باغ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین جمعرات 22 جنوری کو قبرستان دائرہ روبرو چنچل گوڑہ جیل میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان اور تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8885045568 ۔ 9966795010 پر ربط
کریں ۔۔
٭ ٭ جناب محمد عبدالسلیم المعروف شملے والے ولد جناب محمد پاشاہ میاں مرحوم کا 28 جنوری 2026ء کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد حرقہ بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مڈگی، ظہیرآباد میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں تین فرزند اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9959568060 یا 9700826356 پر ربط کریں۔
امریکہ میں انتقال
٭٭ جناب حاجی رجب علی بنارس والا گروپ لاڈ بازار چارمینار کے پوترے صدیق اللہ انصاری کے فرزند جناب امین الدین انصاری جانسن سٹی ، بنگھم ٹھن ، امریکہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج رات دیر گئے امریکہ میں ہی ادا کی جائے گی اور غائبانہ نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ( نماز 4 بجے ) مسجد محمدیہ ، فتح دروازہ چوراہا میں پڑھائی جائے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان محمد عتیق انصاری دلشاد مرحوم شعیب انصاری نادر انصاری اور ایک لڑکی روبینہ انصاری شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849472817 پر ربط کریں ۔۔