انتقال

   

حیدرآباد ۔ 28 مارچ (راست) جناب احمد عبدالحق جو ’’روفی‘‘ کے نام سے تہذیبی حلقوں میں جانے جاتے تھے کا آج مدینہ منورہ میں اچانک انتقال ہوگیا۔ اے اے ایچ روفی عمرہ کیلئے حیدرآباد سے روانہ ہوئے تھے۔ تدفین آج بعد نماز عشاء مسجد نبویؐ میں جنازہ کی نماز ادائیگی کے بعد جنت البقیع میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں زوجہ محترمہ صبیحہ کے علاوہ ایک فرزند ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9246526884 پر ربط کریں۔
00 محمد حسین انجینئر حال مقیم سعودی عربیہ فرزند الحاج محمد عبدالقادر مرحوم کا 27 مارچ 2026 جمعہ کی اولین ساعتوں میں مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد بقیع بنجارہ ہلز میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان مسجد بقیع بنجارہ ہلز میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 3 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مرحوم ، مولانا حافظ عبدالباسط یمانی ، الحاج محمد ابراہیم خلیل کے حقیقی برادر تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9989771860 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 28 مارچ (راست) الحاجہ محترمہ نفیس النساء زوجہ الحاج محمد ظہیرالدین ہیلت سوپروائزر کا بروز جمعہ بوقت مغرب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز ہفتہ بعد نماز عصر مسجد چیونٹی شاہ کٹل گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین گول قبرستان نزد مسلم میٹرنیٹی دواخانہ عثمان پورہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور چار دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9885036278 پر ربط کریں۔