انتقال

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( راست ) : جناب محمد خواجہ معین الدین موظف ملازم محکمہ اگریکلچر و مارکیٹنگ ولد جناب محمد مشائخ مرحوم کا 9 اپریل 2026 جمعرات کو مختصر علالت کے بعد بہ عمر 87 سال خانگی دواخانہ میں دوران علاج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد ابوبکر صدیق ؓ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت سیدنا برہنہ شاہؒ ریاست نگر قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 2 لڑکے محمد خواجہ غوث ، محمد خواجہ قطب الدین اور 2 لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8187840037 پر ربط کریں ۔۔m/b
٭٭ ڈاکٹر سردار محمود شاہ خان ولد محمد شاہ خان (مرحوم) مقیم امریکہ (شارلیٹ) کا 9اپریل 2026بروز جمعرات بعمر 89سال انتقال ہوگیا۔ مرحوم ، جناب ممتاز احمد خان سابق رکن اسمبلی مجلس‘جناب ریاض احمد خان‘(مقیم امریکہ)جناب اعجاز احمد خان (مقیم امریکہ)اور جناب مختار احمد خان کے حقیقی بڑے ماموں تھے۔اور جناب خان لطیف خان (مرحوم) سابق چیف ایڈیٹر روزنامہ منصف کے پھوپا و خالہ زادا بڑے بھائی تھے۔مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9246538144, 9246539691پر ربط کریں۔m/b
٭٭ جناب غلام محمد محسن ولد جناب غلام محمد یامین مرحوم کا جمعرات 9 اپریل 2026 کو مختصر سی علالت کے بعد 88 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد درگاہ شریف حضرت برہنہ شاہ میں ادا کی گئی۔پسماندگان میں 9 فرزندان کے علاوہ 2 دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سہ یوم ہفتہ 11 اپریل کو بعد نماز عصر جامع مسجد درگاہ حضرت برہنہ شاہؒ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9700189089 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد حسین قریشی نقشبندی کی اہلیہ محترمہ سیدہ تاج النساء بیگم طہ کا 9 اپریل جمعرات کی علی الصبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 10 اپریل کو بعد جمعہ جامع مسجد حضرت بلالؓ حبیب نگر ریاست نگر میں ( نماز جمعہ 1-30 ) ادا کی جائے گی ۔ پسماندگان میں پانچ فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 9885641434 ۔ 9985925324 پر ربط کریں ۔۔m/b
امریکہ میں انتقال
حیدرآباد۔ 9 اپریل (راست) جناب محمد عارف خان ولد محمد امیر خان مرحوم ساکن معراج کالونی ٹولی چوکی حال مقیم ورجینیا (امریکہ) کا 5 اپریل 2026ء کو ورجینیا (امریکہ) میں انتقال ہوگیا۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8331921386 یا 9848421386 پر ربط کریں۔JM