انتقال

   


حیدرآباد ۔ 11 اپریل (راست) جناب حسین حفیظ اللہ ولد جناب حسین ثناء اللہ ساکن ماروتی نگر کالونی سنوش نگرکا بروز جمعرات مختصر علالت کے بعد حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے بعمر 75 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد معراج کرماگوڑہ میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان سلطان دائرہ میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکی اور دو لڑکے (حال مقیم دوحہ قطر) شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کی لئے فون نمبر 9121771898 ، 9000016128 پر ربط کریں۔
00 محترمہ فاطمہ بیگم عرف (بی بی، پٹیل اماں) زوجہ محمد ریاض الدین مرحوم پولیس پٹیل رنجول کینی تعلقہ ہمناآباد بنت سید محمد عبدالقادر جعفری ایڈوکیٹ مرحوم ساکن مغلپورہ کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 10 اپریل کو بعد عصر مسجد ساجدہ بیگم مغلپورہ کمان میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان چشتی چمن میں عمل میں آئی۔ زیارت 12 اپریل بعد نماز عصر مسجد موتی بیگم خواجہ کا چھلہ مغلپورہ مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9703126095 یا 9441334938 پر ربط کریں۔ H/M