انتقال

   

حیدرآباد 30 اپریل (راست) محترمہ نورجہاں پروین زوجہ جناب محمد وجیہہ الدین صدیقی مرحوم کا مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔نماز جنازہ شاہی مسجد باغ عامہ نامپلی میں ادا کی گئی اور تدفین مستعد پورہ میں آبائی قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مرحومہ ، سنیر کانگریسی قائد عتیق صدیقی خرم کی والدہ تھیں۔ نماز جنازہ میں شرکت اور پرسہ دینے والوں میں ڈپٹی چیف منسٹر ریاست تلنگانہ بھٹی وکرمارکا، وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہر الدین، وزیر برائے مزدور ڈاکٹر ویویک وینکٹ سوامی ،کونڈہ بسویشور ریڈی رکن پارلیمان، رکن اسمبلی حلقہ کاروان کوثر محی الدین، نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب عامر علی خان، محمد احمد خان ایڈیٹر روزنامہ رہنمائے دکن، ترکی کے کونسلیٹ جنرل اوران یمان اوکان، محمد علی شبیر مشیر برائے اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ،ڈائرکٹر جنرل آف پولیس تلنگانہ سی وی آنند، فاروق حسین سابق رکن قانون ساز کونسل، سید عظمت اللہ حسینی صدرنشین تلنگانہ وقف بورڈ، طاہر بن حمدان صدر اردو اکیڈیمی ، عبیداللہ کوتوال صدرنشین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن، مولانا سید غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ صدر نشین تلنگانہ حج کمیٹی، سید علی پاشاہ صدرنشین کرناٹکا وقف بورڈ،طارق انصاری صدرنشین تلنگانہ اقلیتی کمیشن ، محمد محمود علی سابق نائب وزیر اعلی، عابد رسول خان سابق صدرنشین تلنگانہ اقلیتی کمیشن ، بی بی پاٹل سابق رکن پارلیمان، ڈاکٹر مکول سنگما سابق وزیت اعلی میگھالیہ، ڈاکٹر اجے کمار جنرل سکریٹری اے آئی سی سی خلیق الرحمن کانگریسی قائد، محمد ارشد خان بی آر ایس قائد شیخ فرید سابق رکن ساوتھ سنٹرل ریلوے بورڈ، ڈاکٹر امین الدین اویسی کے علاوہ رشتہ داروں، سیاسی قائدین، وکلاء صحافیوں اور معززین شہر کی کثیر تعداد موجود تھی۔پسمانگان میں عتیق صدیقی خرم کے علاوہ دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے فون 9030070068 پر ربط کریں۔
٭٭ حافظ ارشد خان موذن مسجد ایکخانہ رنگیلی کھڑکی یاقوت پورہ کا قبل ظہر مسجد میں انتقال ہوگیا جو گزشتہ 22 سال سے مؤذن کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9014513130 یا 9032553803 پر ربط کریں۔
٭٭ الحاج محمد ناظم علی عرف محمد صدیق ولد جناب غلام غوث خاں مرحوم کا بعمر 80 سال 30 اپریل 2026ء بروز جمعرات صبح بعد نماز فجر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد یکخانہ نورالاسلام، واحد کالونی، یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین تکیہ پیر شاہ ناگا باؤلی بڑا قبرستان دبیرپورہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں سات فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 2 مئی بروز ہفتہ بعد نماز مسجد یکخانہ نورالاسلام ، یاقوت پورہ میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے 9246373295 یا 8019666705 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب سید نواب علی ولد سید مقصود علی مرحوم کا انتقال چہارشنبہ کو دوپہر 3 بجے ہوگیا۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ نماز جنازہ چہارشنبہ کو رات 10:30 بجے جامع مسجد فیض امام ، حکیم شاہ کالونی میں ادا کی گئی اور حکیم پیٹ قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد عصر مسجد فیض امام حکیم شاہ کالونی میں مقرر ہے ۔ مرحوم ، مولوی وحید احمد ایڈوکیٹ و سابق رکن وقف بورڈ کے بہنوائی تھے ۔ مزید معلومات کیلئے مولوی وحید احمد سے سیل فون 9985750280 پر ربط کریں۔