حیدرآباد 12 جولائی ( راست ) نواب ڈاکٹر میر اکبر علی خان فرزند نواب میر احمد علی خاں سابق وزیر داخلہ اے پی کا آج شام طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ ڈاکٹر میر اکبر علی خاںصدر نشین انڈو عرب لیگ ‘ متولی واجد منشن مغلپورہ متولی مسجد خیرالانام اور اعزازی خازن سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائیٹی رہے ۔ پسماندگان میںتین دختران موجود ہیں جو امریکہ میں مقیم ہیں۔ نماز جنازہ 13 جولائی دوشنبہ بعد نماز ظہر مسجد شاہی باغ عامہ نامپلی میںادا کی جائیگی ۔ تدفین آبائی قبرستان قمرقی گنبد ضیاء گوڑہ سبزی منڈی میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9063933137 یا 9912120202 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔