انتقال

   

حیدرآباد۔/12اپریل، ( راست ) جناب مرزا محمد علی بیگ ساکن دبیر پورہ ، حیدرآباد موظف عدالت خفیفہ بلدہ حیدرآباد کا 11 اپریل کی صبح ایڈیسن ، نیو جرسی، امریکہ میں مختصر علالت کے بعد بعمر 89 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اور تدفین مارلبورو ، نیوجرسی میں بعد نماز ظہر عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 3 فرزندان مرزا مکرم علی بیگ ذیشان ( نیو جرسی ) مرزا معظم علی بیگ کامران ( بوسٹن ) اور مرزا مفخم علی بیگ سلمان ( مشیگن ) اور تین دختران (مقیم امریکہ ) شامل ہیں۔ تفصیلات فون نمبرات 001-7326895449 ، 001-3399276263 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

حیدرآباد۔/12اپریل، ( راست ) جناب حافظ مولانا سید شاہ نجم الدین حسینی ولد حضرت مولانا شاہ حمید الدین حسینی، اردو منشی ساکن محبوب نگر یو پی اسکول، رائے چوٹی ٹاون ، ضلع کڑپہ کا بتاریخ 11 اپریل بروز ہفتہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء رائی چوٹی جامع مسجد کڑپہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر شامل ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر8897740795 ، 7729804046 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

کھمم۔/12اپریل (سیاست نیوز) عالم دین و محدث مولانا عبدالرحیم فلاحی استاذ ِ حدیث و تفسیر جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کواں (مہاراشٹرا) کا آج صبح 8 بجے دودن کی مختصر علالت کے بعد گجرات کے دواخانہ میں داعی اجل کو لبیک کہا۔ مرحوم حضرت مولانا عبدالرحیم فلاحی جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کواں کے جلیل القدر استاذ تھے۔ تحریر و تالیف کے سلسلہ کو مولانا نے آخری دم تک جاری رکھا ۔ آج بعد نماز عصر مولانا کے آبائی وطن روبدا گجرات میں تدفین عمل میں آئی۔ مولانا مرحوم کی عمر 56 سال تھی۔ رابطہ کیلئے فون نمبرات9881139712 ، 9423494010 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔