انتقال

   

حیدرآباد :۔ جناب احمد علی خاں ابن فتح اللہ خاں مرحوم خانِ ایران کا 26 جولائی بروز اتوار صبح کے اوقات میں بوجہ حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا ۔ نماز میت سید اکبر حسین رضوی نے پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن صاحبؒ میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت بروز منگل 28 جولائی کو شام 4 بجے مرحوم کے مکان واقع کٹل گوڑہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391089110 ۔ 9985032884 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد جہانگیر ریٹائرڈ بل کلکٹر ہاوزنگ بورڈ ساکن سعید آباد کالونی ولد جناب محمد مصطفی مرحوم کا 27 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد قبا فرح کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان توپخانہ گوشہ محل میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 دختران اور 2 فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9396529241 ۔ 9391129920 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ نور جہاں بیگم زوجہ حافظ یوسف زہری بیابانی ساکن محمود نگر کشن باغ کا مختصر سی علالت کے بعد 27 جولائی کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد محمدیہ کشن باغ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت حافظ یوسف زہری بیابانی سلیمان نگر چنتل میٹ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 30 جولائی کو بعد نماز عصر جامع مسجد محمدیہ کشن باغ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں 8 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7780259850 ۔ 9885835488 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد علی ولد محمد عبدالقادر مؤذن مسجد شہزادی بیگم کالاپتھر کا بروز پیر بعد نماز ظہر 27 جولائی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد شہزادی بیگم میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون : 8341420758, 7671998860 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔