حیدرآباد۔/16 ڈسمبر، ( راست ) حضرتہ سیدہ امۃ الغوثیہ عرف رقیہ شہزادی محل حضرت سید ضیاء الحق طاہر پاشاہ صوفی قادری اعظمی ، نبیری حضرت اعلیٰ علی شائق ؒکا آج انتقال ہوگیا۔ مرحومہ، ڈاکٹر شجاع عزیز قادری اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ عربی ویمنس کالج کوٹھی کی والدہ ہیں۔ نماز جنازہ بعد نمازجمعہ مسجد شجاعیہ ، عیدی بازار میں ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ سید شاہ عبدالقادر صوفی ؒ سکندرآباد میں عمل میں آئیگی۔ تفصیلات کیلئے 9885217655 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب الحاج محمد علی الدین ولدجناب محمد شمس الدین موظف سروے آف انڈیا ساکن وکٹوریہ ہوٹل مغلپورہ کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد خدیجہ بیگم ( غسالوں کی مسجد ) سلطان شاہی میں بعد نماز جمعہ ( نماز جمعہ 1:20 بجے ) ادا کی جائے گی۔ تدفین دائرہ میر مومن ؒ میں عمل میں آئیگی۔ تفصیلات کیلئے 9963635515 پر ربط کریں۔