حیدرآباد۔/23جنوری، ( راست ) یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ دی جاتی ہے کہ حضرت پیر چشتی سید ولی اللہ حسینی افتخاری جانشین حضرت وطن ؒ کے صاحبزادے حضرت پیر سید احمد کبیر رفاعی برادر حضرت پیر شبیر نقشبندی افتخاری کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 23 جنوری بروز اتوار 10 بجے شب چشتی چمن میں ادا کی گئی۔
٭٭ الحاج و زوار مولوی سید اسمعیل حسین موسوی عرف جمشید کا 22جنوری کو مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مولانا لقمان حسین موسوی کی امامت میں الاوہ سرطوق مبارک میں ادا کی گئی اور تدفین عاشور خانہ قطبی گوڑہ میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 34 جنوری بروز پیر بوقت 4 ساعت عصر حسینیہ عنایت جنگ میں مقرر ہے مولانا سید لقمان حسین موسوی بیان کریں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9291609988 یا 9100931487 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ اشرف النساء بیگم انجم بنت جناب سید فاقر علی مرحوم زوجہ جناب محمد اختر الدین صدیقی مرحوم کا اتوار صبح 11 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد قباء ، عیدی بازار میں ادا کی گئی۔ تدفین بعد نماز مغرب اولیاء باغ نزد درگاہ مولوی شجاع الدین صاحب قبلہ عیدی بازار کمہار واڑی میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 25 جنوری بروز منگل مسجد قباء ، کمہار واڑی کالونی میں بعد عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8523093420 یا 8790319701 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد ابراہیم خلیل موظف آر ٹی سی ساکن بنجارہ ہلز کی اہلیہ محترمہ صبیحہ سلطانہ کا بعمر 66 سال 20 جنوری بروز پنجشنبہ بوقت مغرب اچانک انتقال ہوگیا۔ اسی شب11:30 بجے مسجد ابراہیم خلیل ، ایرا کنٹہ میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور قریب کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں شوہر شامل ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر9989771860 یا 7981419533 پر ربط کریں۔