حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( راست ) : جناب محمد رضا الدین راشد المعروف راشد مکی ولد ڈاکٹر محمد رضی الدین شاہد مرحوم کا آج 27 رجب یکم مارچ 2022 منگل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد حکیم میر وزیر علی ، فتح دروازہ میں مولانا مفتی ضیا الدین نقشبندی کی امامت میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 3 مارچ بعد نماز عصر مسجد حکیم میر وزیر علی میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 8125367595 ۔ 9246179672 پر ربط کریں ۔۔