حیدرآباد ۔ 31 ۔ مارچ : ( راست ) : یہ اطلاع بڑے افسوس کے ساتھ دی جاتی ہے کہ حضرت خواجہ ابوالعارف شاہ محمد سید خواجہ محمودی چشتی و قادری فرزند حضرت سید علی چشتی قادری خلیفہ حضرت خواجہ ابوظفر شاہ محمد عبدالرسول وحدتی چشتی و قاری العیدروسی کا 30 مارچ بروز چہارشنبہ صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ و تدفین درگاہ حضرت دادا پیر میر واحد علی چشتی و قادری اسد بابا نگر کشن باغ میں رات 10 بجے ادا کی گئی ۔ زیارت بروز جمعہ بعد نماز عصر یکم اپریل کو درگاہ کے احاطے میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے مرحوم کے فرزند اکبر سید نصیر الدین سے 9985597593 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب ایم اے باسط سابق چیرمین اسٹانڈنگ کمیٹی جی ایچ ایم سی ساکن مغل پورہ کا قلب پر حملہ کے باعث حیدرآباد میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد ذوالجلال گلشن اقبال کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان واقع روبرو لنگر حوض پولیس اسٹیشن عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9247136233 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سہیل عبدالقادر ولد جناب منہاج الدین کا بعمر 50 سال کا انتقال بروز چہارشنبہ 30 مارچ 2022 کو ہوا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد فلک نما میں ادا کی گئی اور تدفین نلہ باغ فرخ نگر قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم یکم اپریل بروز جمعہ بعد نماز عصر جامع مسجد فلک نما میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700468227 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ انیس فاطمہ زوجہ جناب محمد عبدالرحیم موظف ملازم ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کا اتوار کی شام 27 مارچ 2022 کو مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز پیر بعد نماز ظہر مسجد ابراہیم گلشنی بورہ بنڈہ سائیٹ III میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان آستانہ حبیبیہ راجیو گاندھی نگر بورہ بنڈہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ چار فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8977632154 پر ربط کریں ۔۔