حیدرآباد۔/16 اپریل، ( راست ) یہ خبر افسوس کے ساتھ دی جارہی ہے کہ اہلیہ ابو یوسف خورشید احمد ایڈوکیٹ مرحوم بنت جناب احمد محی الدین ایڈوکیٹ متوطن ضلع محبوب آباد کا مختصر سی علالت کے بعد آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد عالمگیری شانتی نگر میں ادا کی گئی اور اے بیاٹری لائن ملے پلی کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد اے بیاٹری لائن میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے سل نمبر 9177709849 پر ربط کریں۔