حیدرآباد۔/7 مئی، ( راست ) جناب محمد محسن سلیم انجینئر ولد ڈاکٹر محمد ابراہیم امین القادری سابق پراجکٹ منیجر گلف کا مختصر علالت کے بعد بعمر 58 سال جمعرات کی شب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد عرفات ایس آر ٹی کالونی یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت شجاع الدین صاحب ؒ عیدی بازار میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات پر متین 9849119083 یا 8639083085 سے ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد عبدالصمد ولد جناب غلام صمدانی کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 8 مئی2022 کو بعد ظہر مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قدیم عید گاہ عیدی بازار میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9989685302 یا 9885626136 پر ربط کریں ۔
٭٭ محمد یوسف خاں ولد جناب محمد ایوب خاں مرحوم ساکن گارڈن ٹاور مانصاحب ٹینک کا کل بعد نماز جمعہ قلب پر حملہ کے باعث بعمر 72 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ درگاہ حضرت احمد بادپا ؒ میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ ہذا کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 دختران ، 2 فرزندان شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد عصر درگاہ حضرت احمد بادپا ؒ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8999589997 یا 8074012226 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب محمد حاذق جنیدی ( حکیم جنیدی ) ولد جناب عبدالزاہد جنیدی مرحوم ساکن عمر کالونی حافظ بابا نگر کا 6 مئی بروز جمعہ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 7 مئی بروز ہفتہ بعد نماز فجر مسجد یسین صاحب سید علی چبوترا میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 8 مئی مسجد یسین صاحب میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9700886971 یا 9030101929 پر ربط کریں۔