انتقال

   


حیدرآباد۔/10 ستمبر، ( راست ) جناب سید نصیر الدین عرف پاشاہ ولد سید خلاف علی شاہ مرحوم ساکن شاہ علی بنڈہ کا بعمر 80 سال 8 ستمبر بروز جمعرات کو انتقال ہوگیا۔ بعد نماز عشاء مسجد درگاہ حضرت حافظ عبداللہ شاہ ولی قادری ؒ شاہ علی بنڈہ میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 11 ستمبر بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد حضرت حافظ عبداللہ شاہ ولی ؒ، شاہ علی بنڈہ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور چار دختران شامل ہیں ۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبر 9398400012 پر ربط کریں۔
٭٭ الحاج مولانا سید اسحاق ولد مولانا سید اسمعیل کا جمعہ کو بعد نماز مغرب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ ہفتہ کو بعد نماز ظہر مسجد دیندار انجمن میں ادا کی گئی۔ تدفین خانقاہ شریف کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد ہذا میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 7396105009 ۔ 9866618780 پر ربط کریں۔