حیدرآباد۔/15 اکٹوبر، ( راست ) پیر طریقت حضرت مولانا سید شاہ اسد اللہ حسینی چشتی قادری الامینی سجادہ نشین بارگاہ حضرت سید خواجہ امین الدین علی الاعلی شیرخدا چشتی قادری بیجا پور ہفتہ15اکٹوبر کی دوپہر دارِ فانی سے کوچ کرگئے۔ نماز جنازہ اتوار کی صبح 10 بجے بارگاہ حضرت خواجہ امین الدین اعلیٰ بیجا پور میں ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ درگاہ شریف میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں ایک صاحبزادہ مولانا سید شاہ حضور احمد حسینی چشتی قادری کے علاوہ دو صاحبزادیاں شامل ہیں۔ سانحہ ارتحال کی اطلاع کے ساتھ حضرت کے دونوں داماد مولانا سید شاہ قبول اللہ حسینی برادر سجادہ نشین بارگاہ حضرت شاہ راجو قتال حسینی مصری گنج اور مولانا سید شاہ رضا حسینی رضوی مجاہد پاشاہ برادر سجادہ نشین آستانہ رضویہ مغل پورہ‘ بیجا پور کیلئے روانہ ہوگئے۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبرات 9738264786 ، 9052446150 یا 9640978686 پر ربط کریں۔
حیدرآباد۔/15 اکٹوبر، ( راست ) جناب محمد عبدالغفور ولد محمد معروف کا جمعہ کی رات بارہ بجے انتقال ہوگیا۔مرحوم عبدالغفور موظف ڈی ایس پی 1950-60 کے دہے کے مشہور فٹبال پلیر رہ چکے ہیں جنہوں نے حیدرآباد پولیس ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔ پسماندگان میں پانچ فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہرمراد نگر ، مراد شاہ دھوتی بڑی مسجد میں ادا کی گئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9030930430 یا 9121782706 پر ربط کریں۔