حیدرآباد /23 ڈسمبر ( راست ) جناب کے ایم عاکف کا جمعہ کی صبح شکاگو ( امریکہ ) میں انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر 76 برس تھی ۔ وہ صحافی کے این واصف کے بڑے بھائی تھے ۔ مرحوم چالیس سال سے زائد عرصے سے امریکہ میں مقیم تھے ۔ وہ حیدرآباد کی معروف شخصیت خواجہ غیاث الدین عزیز کے فرزند تھے ۔ تدفین بعد نماز جمعہ شکاگو میں ہوگی ۔ مرحوم کی کوئی اولاد نہیں تھی ۔ پسماندگان میں صرف ان کی بیوی ہے ۔
٭٭ جناب سید برہان بادشاہ قادری ولد حضرت سید کلیم اللہ قادری ساکن اکبر باغ کا 22 دسمبر کی صبح طویل علالت کے باعث امریکہ میں انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں اہلیہ ، دو فرزندان ، دو دختران شامل ہیں ، جو امریکہ میں ہی مقیم ہیں ۔ فاتحہ سیوم اتوار 25 دسمبر کو 4 بجے شام مسجد عالیہ کلیم اللہ اکبر باغ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9032327823 ۔ 9908260769 پر ربط کریں ۔۔