انتقال

   


حیدرآباد ۔ 5 ۔ جنوری : ( راست ) : الحاج عزیز احمد موظف ڈیویژنل انجینئر الیکٹرسٹی بورڈ متوطن سدی پیٹ حال مقیم حیدرآباد کا صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد بلال، ٹولی چوکی ، حیدرآباد میں ادا کی گئی اور تدفین توپ خانہ قبرستان گوشہ محل میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9000916454 پر ربط کریں ۔۔