حیدرآباد۔ 17 فروری (راست) الحاج مولانا قاضی محمد یوسف الدین حسین عرف عسکر پاشاہ صدر قاضی قضأت قلعہ محمد نگر و بارہ محل گولکنڈہ ولد مولانا قاضی محمد قمر الدین حسین مرحوم کا 16 فروری 2023 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد اشرفی قلعہ گولکنڈہ میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت میراں حسینی بغدادی لنگر حوض میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 19 فروری بروز اتوار بعد نماز عصر جامع مسجد اشرفی قلعہ گولکنڈہ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران و فرزندان قاضی عمیر محمد قمر الدین حسینی و قاضی عزیز محمد حسین شامل ہیں۔ مزید تفصیلات فون نمبرات 9966840099 یا 9849808786 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب میر معین علی چشتی ولد میر اصغر علی کا سنگاریڈی میں بروز جمعہ صبح 7 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اُسی دن بعد نماز عصر مسجد رحمتین میں ادا کی گئی اور تدفین مسجدیہ رحمتین بارکس میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور دختر شامل ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9985049616 یا 9553489561 پر ربط کریں۔