انتقال

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مئی : ( راست ) : الحاج مرزا محمد حلیم بیگ ( مظہر ) ولد الحاج مرزا محمد علی بیگ مرحوم کا بعمر 70 سال بروز جمعہ 26 مئی 2023 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز ہفتہ بعد نماز فجر مسجد درگاہ حضرت یوسفینؒ نامپلی میں ادا کی جائے گی اور درگاہ کے احاطہ میں واقع قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر درگاہ یوسفینؒ نامپلی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9394500023 ۔ 9966654569 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد قدیر الحق عرف ذاکر جی ایچ ایم سی کنٹراکٹر ولد شیخ منیر الحق کا 25 مئی 2023 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد صفہ جانکی نگر بعد نماز جمعہ 26 مئی کو ادا کی گئی اور تدفین پنشن پورہ کے قبرستان لنگر حوض میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 28 مئی کو بعد عصر مسجد صفہ جانکی نگر کالونی میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9866590500 ۔ 9390311801 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب صدیق ( چادر گھاٹ / کاچی گوڑہ ) ولد محمد افضل مرحوم کا 23 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد ادارہ ملیہ ملک پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان چادر گھاٹ عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849520386 پر ربط کریں ۔۔