حیدرآباد ۔ 27 مئی (راست) ماہر ریاضی داں جناب سید اعجازالدین فاضل المعروف فاضل راجہ ریٹائرڈ گزیٹیڈ ہیڈماسٹر گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مغلپورہ ولد جناب سید احمد الدین اکبر کا ہفتہ 27 مئی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد عثمانیہ صرفخاص پلٹن ملک پیٹ میں ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان چیونٹی شاہ عثمان پورہ میں عمل میں آئی۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9398915834 پر یا 8008653137 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔
00 محترمہ نسیم سلطانہ زوجہ غلام حسین ( سعودی ) متوطن سدی پیٹ کا بعمر70 سال مختصر سی علالت کے باعث خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 28 مئی بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد ہاشم مغل نگرمیں ادا کی جائے گی۔ تدفین قطب شاہی قبرستان مغل نگر میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں ایک لڑکا شہزاد اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔ مرحومہ ، جناب محمد عبدالرزاق کی دختر اور کلیم الرحمن اسٹاف رپورٹر سیاست سدی پیٹ کی ہمشیرہ تھیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9849765756 پر ربط کریں۔
00 محترمہ ثریا جبین (موظف) اکاونٹ آفیسر اے جی آفس ، زوجہ زین العابدین مرحوم موظف (ایس بی آئی ) ، والدہ ماجدہ محمد احسن عابد (آئی اے ایس اسپیشل سکریٹری ٹورازم ، دہلی ) کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد صدیقی ، مراد نگر میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی ۔ تدفین درگاہ حضرت اجالے شاہؒ ، سعید آباد میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے 9999125923 ۔ 9848023386 پر ربط کریں ۔۔