حیدرآباد ۔ 29 ۔ مئی : ( راست ) : محترمہ شمیم الصباح زوجہ مرحوم جناب سید شاہد اللہ حسینی اورنگ آباد کا کل صبح ان کی رہائش گاہ پریسٹیج رائل وڈس میں انتقال ہوا ۔ تدفین مسجد ٹھگی جیل میں عمل میں آئی ۔ مرحومہ ، ڈاکٹر شائستہ حسینی نفرالوجسٹ کیر ہاسپٹل اور جناب شافع حسینی مقیم امریکہ کی والدہ و ڈاکٹر مخدوم محی الدین کی خوشدامن تھیں ۔ فاتحہ سیوم بروز چہارشنبہ 31 مئی 2023 ٹھگی جیل نمبولی اڈہ میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے 9346670535 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب عیسیٰ بن حسین بن حبصہ الجابری فرزند حسین بن عبداللہ بن حبصہ الجابری ساکن منگل ہاٹ ریٹائرڈ بینک فرانسس ریاض سعودی عربیہ کا آج مختصر علالت کے بعد بعمر 70 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد مغرب مسجد دلاور جنگ منگل ہاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد غنی اللہ شاہ صاحب منگل ہاٹ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 30 مئی بعد نماز عصر مسجد دلاور جنگ منگل ہاٹ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں والد ، اور اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے دو لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9989265987 پر ربط کریں۔۔